QR CodeQR Code

نگراں سندھ حکومت اور اعلیٰ بیورو کریسی میں ٹھن گئی

19 Jul 2018 23:54

سابق سندھ حکومت کے دور میں شروع کئے جانے والے ترقیاتی کاموں پر نگراں حکومت اپنی تختیاں آویزاں کرنے کی خواہش مند ہے، جس پر سندھ کی سیاسی جماعتوں سمیت اعلیٰ بیوروکریسی میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے اس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے نگراں حکومت کو سابق سندھ حکومت کے ترقیاتی کاموں کے افتتاح اور تختیاں لگانے سے روک دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کی اعلیٰ بیوروکریسی اور صوبائی نگراں حکومت کے مابین ٹھن گئی، چیف سیکریٹری سندھ نے نگراں سندھ حکومت کو ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور نئی اسکیموں کی منظوری دینے سے روک دیا، چند روز کیلئے قائم کی جانے والی نگراں حکومت کی کابینہ میں شامل وزرا کے خواب چکنا چور اور امیدیں دم توڑ گئیں۔ سندھ میں قائم ہونے والی نگراں حکومت کی کابینہ میں شامل بعض وزرا نے شہر کے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کرکے اپنی تختیاں آویزاں کرنے کی کوششیں شروع کر رکھی ہیں۔ سابق سندھ حکومت کے دور میں شروع کئے جانے والے ترقیاتی کاموں پر نگراں حکومت اپنی تختیاں آویزاں کرنے کی خواہش مند ہے، جس پر سندھ کی سیاسی جماعتوں سمیت اعلیٰ بیوروکریسی میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے اس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے نگراں حکومت کو سابق سندھ حکومت کے ترقیاتی کاموں کے افتتاح اور تختیاں لگانے سے روک دیا ہے اور آگاہ کیا ہے کہ اگر تعمیراتی معیاد مکمل ہونے پر افتتاح کی ضرورت ہو تو اس کیلئے ضلع کے کمشنر کو درخواست دینی ہوگی۔ نگراں حکومت میں شامل بعض اراکین غیر ضروری طور پر بیوروکریسی سے منصوبوں کی لاگت، اس کے حوالے سے دیگر معلومات حاصل کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں گزشتہ روز بھی نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں بلخصوص شہر کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 738954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/738954/نگراں-سندھ-حکومت-اور-اعلی-بیورو-کریسی-میں-ٹھن-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org