QR CodeQR Code

پنجاب میں پاگل خان کے جلسے میں کرسیاں خالی ہوتی ہیں، شہباز شریف

20 Jul 2018 02:35

اٹک میں جلسے سے خطاب میں سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا، خوشحالی و ترقی کے دعوے کرنے والے عمران خان نے اپنے صوبے میں کچھ نہیں کیا اس لیے پشاور سے لوگ علاج کے لیے پنجاب کا رخ کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ جس طرح تحریک انصاف کے جلسے خالی ہیں اسی طرح عمران خان کا دماغ بھی خالی ہے۔ اٹک میں مسلم لیگ (ن) کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا،  خوشحالی و ترقی کے دعوے کرنے والے عمران خان نے اپنے صوبے میں کچھ نہیں کیا اس لیے  پشاور سے لوگ علاج کے لیے پنجاب کا رخ کررہے ہیں۔

(ن) لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ میٹرو بس کو جنگلا بس کہنے والے عمران خان نے پشاور میں میٹرو بس منصوبہ شروع کیا جو ان سے بن نہیں رہا، میں نے کہا تھا کہ لاہور میٹرو بس منصوبے پر 30 ارب روپے لاگت آئی جبکہ عمران خان نے کہا کہ 70 ارب روپے لگے لیکن ثابت ہوگیا کہ منصوبہ 30 ارب میں ہی مکمل ہوا جب کہ خود عمران خان کے میٹرو بس منصوبے پر اب تک 68 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں اور منصوبہ اب تک مکمل نہیں ہوا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آپ کا قائد نواز شریف اپنی صاحبزادی کے ساتھ اڈیالہ جیل میں ہے، نواز شریف اپنی ذات کے لیے نہیں پاکستان کے لیے واپس آئے ہیں اگر 25 جولائی کو (ن) لیگ کامیاب ہوئی تو پاکستان کو ترکی جیسا ملک بنادوں گا۔


خبر کا کوڈ: 738972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/738972/پنجاب-میں-پاگل-خان-کے-جلسے-کرسیاں-خالی-ہوتی-ہیں-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org