QR CodeQR Code

ڈپٹی سپیکر ایران

امریکی پابندیوں سے ایران کے صحت کے شعبہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، مسعود پزشکیان

20 Jul 2018 13:49

اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر نے کہا ہے کہ اگرچہ صحت کا شعبہ بجٹ خسارے کا شکار ہے لیکن اسکا امریکی پابندیوں سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورای اسلامی کے ڈپٹی سپیکر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ بحٹ میں صحت کے شعبہ میں ہونے والے خسارے کا امریکی پابندیوں سے کوئی رابطہ نہیں ہے، خصوصا اس شعبہ میں ایسی دوائیاں اور ایسے آلات استعمال کئے جا رہے ہیں کہ جو ان پابندیوں کی زد میں نہیں آتے، ہاں البتہ بلاواسطہ انداز میں ان پر کچھ اثر ضرور پڑتا ہے۔ مجلس شورای اسلامی کے صحت کے شعبہ کی کمیٹی کے رکن نے مزید کہا کہ وزارت صحت کو ایسے راستے تلاش کرنے کی ضرورت ہے کہ جن کے ذریعے وہ بری راستوں کو استعمال کرتے ہوئے دوائیوں کی ترسیل کو ممکن بنا سکیں چونکہ اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ بحری راستوں کے استعمال پر پابندیاں دوائیوں کی ترسیل میں رکاوٹ کھڑی کریں۔ مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ دوسری جانب ہم اپنی ضرورت کی 97 فیصد دوائیاں ملک کے اندر تیار کر رہے ہیں اور یہاں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ داخلی طور پر دوائیوں کو تیار کرنے والی کمپنیز کو مزید سبسڈی فراہم کرے تاکہ وہ اپنے کام کو آسانی سے جاری رکھ سکیں۔


خبر کا کوڈ: 738994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/738994/امریکی-پابندیوں-سے-ایران-کے-صحت-شعبہ-پر-کوئی-اثر-نہیں-پڑے-گا-مسعود-پزشکیان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org