0
Friday 20 Jul 2018 17:34

قادیانیوں کی پاکستان مخالف بڑھتی سرگرمیاں تشویشناک ہیں، علامہ ممتاز اعوان

قادیانیوں کی پاکستان مخالف بڑھتی سرگرمیاں تشویشناک ہیں، علامہ ممتاز اعوان
اسلام ٹائمز۔ کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت‘‘ کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان نے مرکز تحفظ ختم نبوت جوہر ٹاؤن لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قادیانیوں کی اسلام و آئین پاکستان مخالف بڑھتی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور قادیانیوں کی طرف سے الیکشن کے بائیکاٹ کو آئین سے سراسر غداری قرار دیا اور کہا کہ قادیانیوں نے آج تک پاکستان کے وجود اور آئین کو تسلیم نہیں کیا، اکھنڈ بھارت قادیانیوں کا الہامی عقیدہ ہے، جس کے تحت قادیانی پاکستان میں اپنے تمام مردے امانتاً ہی دفن کرتے ہیں، ان کا یہ عقیدہ ہے کہ ایک دن پاکستان (نعوذ باللہ) ٹکڑے ٹکڑے ہوکر پھر دوبارہ بھارت سے جا ملے گا اور پھر اس وقت ہم یہ مردے بھارتی شہر قادیان میں دفن کریں گے۔ علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ ووٹر لسٹوں میں قادیانیوں کا بطور غیر مسلم اندراج اسلامی و آئینی تقاضا ہے، کیونکہ قادیانی خود کو مسلمان ظاہر کرکے آئین سے غداری اور مسلمانوں کو دھوکہ دیتے ہیں، اسی وجہ سے حلف ضروری قرار دیا گیا ہے، یہ مذہبی تفریق نہیں بلکہ مذہبی شناخت ظاہر کرتا ہے۔ انہوں مزید کہا کہ قادیانی دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے الیکشن کے بائیکاٹ کا ڈھونگ رچاتے ہیں جبکہ خفیہ طور پر وہ الیکشن میں حصہ لیکر اپنے ووٹ کیش کراتے ہیں، ماضی کے الیکشنوں میں بھی قادیانی جماعت کے بائیکاٹ کے باوجود پارلیمنٹ میں قادیانی بطور اقلیت ممبر رہے ہیں، ان کا یہ منافقانہ عمل پاکستان کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کے سوا کچھ نہیں کیونکہ قادیانی پاکستان کو بدنام کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتے۔
خبر کا کوڈ : 739054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش