1
Friday 20 Jul 2018 17:47

اکھنڈ بھارت قادیانیوں کا الہامی عقیدہ ہے، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

اکھنڈ بھارت قادیانیوں کا الہامی عقیدہ ہے، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
اسلام ٹائمز۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، قاری جمیل الرحمن اختر اور مولانا قاری علیم الدین شاکر نے لاہور میں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے، اس پر ایمان رکھے بغیر کوئی آدمی مسلمان کہلوانے کا حقدار نہیں، کوئی بھی مسلمان ختم نبوت کے حوالے سے کمپرومائز نہیں کر سکتا، مسلمان الیکشن میں ختم نبوت کے ساتھ غداری کرنیوالوں کو مسترد کرینگے۔ علماء نے قادیانیوں کی طرف سے الیکشن کے بائیکاٹ کو آئین سے سراسر غداری قرار دیا اور کہا کہ قادیانیوں نے آج تک پاکستان کے وجود اور آئین کو تسلیم نہیں کیا، اکھنڈ بھارت قادیانیوں کا الہامی عقیدہ ہے۔ علماء نے کہا کہ ووٹر لسٹوں میں قادیانیوں کا بطور غیر مسلم اندراج اسلامی و آئینی تقاضا ہے کیونکہ قادیانی خود کو مسلمان ظاہرکرکے آئین سے غداری اور مسلمانوں کو دھوکہ دیتے ہیں اسی وجہ سے حلف ضروری قرار دیا گیا ہے یہ مذہبی تفریق نہیں بلکہ مذہبی شناخت ظاہر کرتا ہے کیونکہ قادیانی مسلمانوں کی شناخت اپناکر اسلام اور مسلمانوں کے حقوق پرڈاکہ ڈالتے ہیں ۔ انہوں مزید کہا کہ قادیانی دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے الیکشن کے بائیکاٹ کا ڈھونگ رچاتے ہیں جبکہ خفیہ طور پر وہ الیکشن میں حصہ لیکر اپنے ووٹ کیش کراتے ہیں ماضی کے الیکشنوں میں بھی قادیانی جماعت کے بائیکاٹ کے باوجود پارلیمنٹ میں قادیانی بطور اقلیت ممبر رہے ہیں انکا یہ منافقانہ عمل پاکستان کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کے سوا کچھ نہیں ۔
خبر کا کوڈ : 739056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش