1
0
Friday 20 Jul 2018 18:22

اختلافات اپنی جگہ برقرار رہیں گے، لیکن الیکشن میں تحریک لبیک کی حمایت کریں گے، اشرف جلالی

اختلافات اپنی جگہ برقرار رہیں گے، لیکن الیکشن میں تحریک لبیک کی حمایت کریں گے، اشرف جلالی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک اسلام(جلالی گروپ) کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ ان کے تحریک لبیک (خادم رضوی گروپ) کیساتھ اختلافات برقرار ہیں لیکن اختلافات کے باوجود جہاں ہمارا امیدوار نہیں اس حلقے میں ہم تحریک لبیک (خادم رضوی گروپ) کی حمایت کریں گے۔ اشرف جلالی نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ وہ اپنے حریف دھڑے کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعلان ہمارے کارکنوں کیلئے حیران کن ہوگا اور ممکن ہے انہیں جلد اس فیصلے کی سمجھ بھی نہ آئے لیکن ہم واضح کرتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف بدی کے محور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جماعتیں چوروں کی جماعتیں ہیں جن کی ہم حمایت نہیں کر سکتے، ان کی حمایت کا مطلب ہے کہ ہم نے بدی کو ووٹ دیا، وہ بددیانت افراد پارلیمنٹ میں جائیں گے اور ایک بددیانت شخص کو وزیراعظم چن لیں گے۔ اشرف جلالی کا کہنا تھا کہ جس طرح نیکی کا صلہ جاریہ ہوتا ہے کہ جب تک وہ نیکی برقرار رہتی ہے آپ کو اس کا اجر ملتا رہتا ہے اسی طرح بدی کا صلہ بھی جاریہ ہے، ہم نے اگر بددیانت کو منتخب کیا تو وہ جتنی گناہ، کرپشن اور بددیانتیاں کرتا رہے گا اس کا عذاب ہمارے ووٹ دینے والے کے کھاتے میں بھی لکھا جاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان تین جماعتوں کو ووٹ دینے کے بجائے عقیدہ ختم نبوت کیلئے کام کرنیوالے دیندار اور امانت دار لوگوں کو ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تحریک لبیک (خادم رضوی گروپ) کے امیدوار ہمارے لئے قابل احترام اور ایماندار ہیں، اسی لئے ہمارے ووٹرز انہیں ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت سے حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں جن حلقوں میں ہمارے امیدوار نہیں وہاں ووٹرز تحریک لبیک کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔
خبر کا کوڈ : 739059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

محمد عدیل احمد عطاری
Asia/Pacific Region
اسی اعلان کا انتظار تھا۔ دل کو بہت خوشی ہوئی۔ اے کاش ہم اپنے دونوں سیاسی قائدین کو ایک بار پھر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کھڑا ہوا دیکھیں۔
ہماری پیشکش