2
0
Friday 20 Jul 2018 21:11

ایم ڈبلیو ایم جی بی کے سربراہ آغا علی رضوی ٹریفک حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل

ایم ڈبلیو ایم جی بی کے سربراہ آغا علی رضوی ٹریفک حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی کی گاڑی حوطو کے مقام پر خطرناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم جی بی کے سربراہ اور عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے چیئرمین آغا علی رضوی کی گاڑی حوطو کے مقام پر کھائی میں الٹ گئی۔ گاڑی الٹنے کے فوری بعد بے ہوشی کی حالت میں انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈسٹرک ہسپتال میں مفصل معائنہ کیا گیا۔ آغا علی رضوی کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں ہیں۔ ابتدائی علاج کے بعد انہیں گھر منتقل کردیا گیا ہے، اس وقت انکی صحت بہتر ہے۔ دوسری طرف آغا علی رضوی کی عیادت کے لئے عوام کا جم غفیر ان کے گھر پر جمع ہے۔ عوامی حقوق کے لئے صف اول کا کردار ادا کرنے اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے والی سب سے مضبوط شخصیت کے حادثے پر عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ آغا علی رضوی کی آواز کو دبانے، ان کے گرد گھیرا تنگ کرنے اور انہیں کمزور کرنے کی ہر سطح پر کوششیں ہو رہی ہیں، ایسے میں اس طرح کے حادثات کی تحقیقات ضروری ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر آغا علی رضوی کو سکیورٹی دی جائے کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کی صورت میں بلتستان انتظامیہ اور صوبائی حکومت ذمہ دار ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 739087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
شیخ حافظ نوری بھی اسی طرح کی معمولی نوعیت کے حادثے میں وفات پائے تھے۔۔۔ معاملہ اتنا آسان نہیں ہے۔۔
Pakistan
اللہ تعالی آغا علی کو سلامت رکھے
ہماری پیشکش