QR CodeQR Code

جدید ترین رابطہ کاری انفراسٹرکچر کو فروغ دے رہے ہیں، مسعود خان

21 Jul 2018 09:26

ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی نے صدر آزاد ریاست کا بتایا کہ آزادکشمیر میں پہاڑی سلسلوں کی وجہ سے جدید ترین رابطہ کاری انفراسٹرکچر کو مرحلہ وار لگایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سردار مسعود خان صدر آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے انفراسٹرکچر کو فروغ دے رہے ہیں تاکہ خطے کے لوگوں کو الیکٹرانک رابطہ کاری سے ایک دوسرے کے ساتھ جوڑا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹرخالد رفیق ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بورڈ کی زیرقیادت وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ صدر کو ڈی جی نے آزادکشمیر میں ICT ٹیلی کمیونیکیشن رابطہ کاری کو مزید ترقی دینے کے سلسلے میں اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی نے کہا کہ آزادکشمیر میں پہاڑی سلسلوں کی وجہ سے جدید ترین رابطہ کاری انفراسٹرکچر کو مرحلہ وار لگایا جائے گا۔ صدر سے جموں و کشمیر حق خودارادیت موومنٹ (یورپ) کے چیئرمین راجہ نجابت حسین بھی ملے اور ان سے کشمیر کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی۔


خبر کا کوڈ: 739125

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/739125/جدید-ترین-رابطہ-کاری-انفراسٹرکچر-کو-فروغ-دے-رہے-ہیں-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org