0
Saturday 21 Jul 2018 09:46

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی کارنر میٹنگ کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی کارنر میٹنگ کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کی کارنر میٹنگ کے دوران فائرنگ کردی گئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب این اے 54 سے پی ٹی آئی کے امیدوار اسد عمر عدنان مارکیٹ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے تاہم واقعے میں پی ٹی آئی امیدوار محفوظ رہے۔ پی ٹی آئی کے نائب صدر نے واقعے کے بعد بتایا کہ اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے کارکنان محفوظ ہیں اور واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا جب کہ  پی ٹی آئی کے کارکنان واقعے کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج کرادیا۔ ایس پی صدر زون ذیشان حیدر  کا کہنا تھاکہ واقعے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کردی ہے۔ ایس پی نےکہا کہ الیکشن کے موقع پرشر پسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، فائرنگ کا مقصد خوف ہراس پھیلانا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 739130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش