QR CodeQR Code

عابد باکسر کے انکشافات، پاکستان عوامی تحریک کا جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

21 Jul 2018 09:47

پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نوراللہ صدیقی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق عابد باکسر کے انکشافات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے، جے آئی ٹی، آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی کے نمائندوں پر مشتمل ہونی چاہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ عابد باکسر نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق اہم راز جاننے کا دعویٰ کیا ہے، اس نے ڈاکٹر طاہر القادری کو قتل کرنے کے منصوبے کے بارے میں بھی بیان دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک نے لاہور پولیس کے سابق انسپکٹر عابد باکسر کے انکشافات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نوراللہ صدیقی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق عابد باکسر کے انکشافات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے، جے آئی ٹی، آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی کے نمائندوں پر مشتمل ہونی چاہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ عابد باکسر نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق اہم راز جاننے کا دعویٰ کیا ہے، اس نے ڈاکٹر طاہر القادری کو قتل کرنے کے منصوبے کے بارے میں بھی بیان دیا، عابد باکسر نے یہ بھی کہا ہے کہ شہباز شریف کے حکم پر سانحہ ماڈل ٹاؤن اور جعلی پولیس مقابلے ہوئے، ان تمام واقعات کی جے آئی ٹی سے تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب جے آئی ٹی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے گی تو بہت سے حقائق سامنے آ جائیں گے جو شہباز شریف کو انجام تک پہنچانے کیلئے کافی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 739131

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/739131/عابد-باکسر-کے-انکشافات-پاکستان-عوامی-تحریک-کا-جے-ا-ئی-ٹی-بنانے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org