0
Saturday 21 Jul 2018 09:47

جنوبی کوریا کی سابق صدر کو مزید دو مقدمات میں مجموعی طور پر 8 سال قید کی سزا

جنوبی کوریا کی سابق صدر کو مزید دو مقدمات میں مجموعی طور پر 8 سال قید کی سزا
اسلام ٹائمز۔ جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گُن ہے کو غیر ضروری فنڈز جمع کرنے پر 6 سال اور انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کے جرم میں 2 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ مقامی عدالت میں جنوبی کوریا کی اسیر سابق صدر پارک گُن ہَے کے خلاف دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے دونوں مقدمات میں مجموعی طور پر 8 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ جس میں 6 سال قید غیر ضروری فنڈ جمع کرنے کے جرم میں اور 2 سال قید انتخابی عمل میں بیجا مداخلت پر سنائی گئی ہے۔ سماعت کے دوران جنوبی کوریا کی سابق صدر فیصلہ سننے کے لیے موجود نہیں تھیں تاہم عدالت نے ان کی غیر موجودگی میں ہی فیصلہ سنا دیا۔ 8 سال کی مزید قید کی سزا کے بعد اب سابق صدر پارک گن ہے کو 32 سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنے ہوں گے۔ اپنے ایک بیان میں سابق کوریائی صدر نے الزامات اور سزاؤں کو سیاسی مخالفت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ کرپشن الزامات اور حکومتی راز افشاء کرنے پر پارک گُن ہَے کو 24 برس کی سزا سنائی گئی تھی اور آج دو مختلف مقدمات میں مزید 8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان کو کرپشن الزمات پر عوامی دباؤ کے پیش نظر 2017ء میں منصب سے ہٹا دیا گیا تھا جس کے بعد اُن پر قائم مقدمات کی سماعت ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 739132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش