0
Saturday 21 Jul 2018 10:00

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا پولیس ریسٹ ہاؤس سہالہ منتقل ہونے سے انکار

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا پولیس ریسٹ ہاؤس سہالہ منتقل ہونے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پولیس ریسٹ ہاؤس سہالہ منتقل ہونے سے انکار کردیا ہے۔ جیل انتظامیہ ذرائع کے مطابق مریم نواز کا موقف ہے کہ وہ اپنے والد اور خاوند کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کے ساتھ اڈیالہ میں ہی رہیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ مریم نواز کو اڈیالہ سے ریسٹ ہاؤس منتقل کرنا چاہتی ہے اور گزشتہ تین روز سے اس حوالے سے انتظامات بھی کیے جاچکے ہیں۔ جیل انتظامیہ ذرائع نے بتایا کہ سہالہ ریسٹ کو سب جیل قرار دینے کےلیے تمام انتظامات مکمل کیے گئے اور اس سلسلے میں 20 لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ ریسٹ ہاؤس میں کیمرے اور نئی لائٹس لگائی گئی ہیں جبکہ مریم نواز کی رہائش کی جگہ کے اطراف قناعتیں اور تاریں لگا کر اس کو کمپاؤنڈ کی شکل دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ریسٹ ہاؤس کے کچن اور واش رومز کی بھی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ مریم نواز کی منتقلی کے پیش نظر پولی کلینک اسپتال کے ڈاکٹروں کا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں خواتین قیدیوں کےلیے بیٹر کلاس کی سہولت نہیں اور ان کو دیگر خواتین قیدیوں کے ساتھ بیرک میں ہی رکھا گیا ہے جہاں سہولیات بہتر نہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ کو مریم نواز کو بیٹر کلاس نہ دینے پر تنقید کا سامنا ہے۔ خیال رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی کو سزا سنائی تھی۔ نواز شریف اور مریم نواز 13 جولائی کو وطن واپس آئے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔


 
خبر کا کوڈ : 739135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش