0
Saturday 21 Jul 2018 10:34

عوام جمہوریت کیخلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، چوہدری یاسین

عوام جمہوریت کیخلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، چوہدری یاسین
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری یاسین نے کہا ہے کہ نواز شریف، عمران خان جتنا زور لگا لیں عبرتناک شکست ہو گی، پیپلز پارٹی کو کمزور سمجھنے والے دیکھ لیں کس طرح عوام جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، پاکستانی عوام جمہوریت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھوئی رٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے کامیاب جلسوں نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ پیپلز پارٹی ہی میدان مارے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 739143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش