QR CodeQR Code

ووٹ کاغذ کی پرچی نہیں بلکہ تلوار ہے، لیاقت بلوچ

21 Jul 2018 10:46

لاہور میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں ایم ایم اے کے رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن اور اقتدار کی بجائے ملک کو بچانا اہم ہے، تمام مکاتب فکر کے علما ملک کیساتھ ہیں، پاکستان کے آئین اور جمہوریت کیساتھ تمام مکاتب فکر کھڑے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل اور جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور این اے 133 سے ایم ایم اے کے امیدوار لیاقت بلوچ  نے مسلم ٹاؤن میں انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ ایم ایم اے تمام سیٹوں پر کلین سویپ کرے گی، پاکستانی قوم پر آج نئی قیادت منتخب کرنے کی ذمے داری آگئی ہے، پہلے اقتدار تک پہنچنے کیلئے تلوار سے جنگیں لڑی جاتی تھیں، آج جنگ ووٹ کی پرچی سے لڑی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو احساس ہونا چاہیے کہ یہ کاغذ کی پرچی نہیں بلکہ تلوار ہے، الیکشن اور اقتدار کی بجائے ملک کو بچانا اہم ہے، تمام مکاتب فکر کے علما ملک کیساتھ ہیں، پاکستان کے آئین اور جمہوریت کیساتھ تمام مکاتب فکر کھڑے ہیں، اختلاف رائے کے باوجود حکومت کی حمایت اور مدد کی، حکومت سوچے وہ ملک اور ہمارے ساتھ کیا کررہی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 739144

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/739144/ووٹ-کاغذ-کی-پرچی-نہیں-بلکہ-تلوار-ہے-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org