0
Saturday 21 Jul 2018 11:02

لکی مروت میں دھماکہ، چار افراد شدید زخمی

لکی مروت میں دھماکہ، چار افراد شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ دال ملز کے قریب مکان میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں میں دو راہگیروں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ لکی مروت کے علاقے دال ملز کے قریب مکان میں زوردار دھماکا ہوا ہے، دھماکے سے مکان مکمل تباہ ہو گیا ہے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں دو راہگیروں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیمیں، بم ڈسپوزایبل اسکواڈ کے اہلکار اور پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے لکی سٹی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث انہیں پشاور منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 739145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش