0
Saturday 21 Jul 2018 11:25

بیٹوں کی مخالفت سے دلبرداشتہ آزاد امیدوار نے خودکشی کرلی

بیٹوں کی مخالفت سے دلبرداشتہ آزاد امیدوار نے خودکشی کرلی
اسلام ٹائمز۔ آزاد امیدوارکی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے فیصل آباد کے رہائشی مرزا احمد مغل نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔ فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 103 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 103 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والے مرزا احمد مغل نےخودکشی کر لی۔ خودکشی سے قبل مرزا احمد مغل نے ایک ویڈیو واٹس ایپ پر جاری کی تھی جس میں انہوں نےموت کی وجہ اپنے بیٹوں کی سیاسی مخالفت بتائی۔ مرزا احمد مغل نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ خودکشی حرام ہے لیکن میرا اللہ مجھے معاف کرے گا، میں الیکشن لڑرہا ہوں لیکن میرے بچے ووٹرز سے کہتے ہیں انہیں ووٹ نہیں دیں۔ مرزا احمد مغل نے اپنے پیغام میں بتایا کہ میرا جنازہ کل گیارہ بجے ہوگا۔ واضح رہے کہ مرزا احمد مغل پک اپ کے نشان پرآزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 739147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش