0
Saturday 21 Jul 2018 19:24

ہم سیاست کے سناٹے میں نظام مصطفے کی اذان دے رہے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

ہم سیاست کے سناٹے میں نظام مصطفے کی اذان دے رہے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ن لیگ پاکستان دشمن قوتوں کی آلہ کار بن چکی ہے، امریکہ اور بھارت الیکشن کو متنازع بنا کر پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، سٹیٹس کو کا خاتمہ اور تبدیلی وقت کا اہم تقاضا ہے، اقتدار کے حصول کیلئے اصول قربان کرنیوالے ملک سے مخلص نہیں ہو سکتے، ہم سیاست کے سناٹے میں نظام مصطفے کی اذان دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کا منشور اسلامیت، پاکستانیت اور انسانیت پر مبنی ہے، ظلم کی طویل رات ختم ہونیوالی ہے، 25 جولائی کو نئی سویر طلوع ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ فوج اور عدلیہ کی کردار کشی کرنا پاکستان دشمن قوتوں کا ایجنڈا پورا کرنے کے مترادف ہے، فوج کی نگرانی میں ہونیوالے انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں گے، مسلم لیگ ن کی زیر اثر بیوروکریسی اختیارات کے ناجائز استعمال سے باز رہے، مسلم لیگ ن کا میڈیا سیل میری پریس کانفرنس کواپنے مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ چیئرمین نیب، چیف الیکشن کمشنر اور نگران وزیراعظم کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے نامزد کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ عابد باکسر کے انکشافات نے شہباز شریف کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے، شہباز شریف کو ابھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام کا بھی حساب اور جواب دینا ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ اسلام اور پاکستان سے محبت کرنیوالا ہر فرد 25 جولائی کو گھر سے نکل کر ووٹ کا حق دیانتدار نمائندوں کے حق میں استعمال کرے، قوم نے نواز شریف کا فوج و عدلیہ مخالف بیانیہ مسترد کر دیا ہے، ہم مفاداتی نہیں نظریاتی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، 25 جولائی اسلام اور پاکستان کے متوالوں کی فتح کا دن ہے، عاشقان رسول ختم نبوت کے غداروں کو ووٹ نہیں دیں گے، موجودہ الیکشن کے بعد کرپٹ مافیا سیاست سے فارغ ہو جائے گا۔ ملک کو نئی قیادت اور نئے نظام کی ضرورت ہے۔ الیکشن جیت کر این اے 110 کو مثالی حلقہ بناؤں گا اور عوام کی محرومیاں دور کروں گا۔ مجھے حلقے کی عوام نے جو محبت دی ہے اسے کبھی بھی بھلا نہیں سکوں گا۔
خبر کا کوڈ : 739279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش