QR CodeQR Code

کراچی، فیصل رضا عابدی نے انتخابات میں عمران خان کے مدمقابل علی رضا عابدی کی حمایت کا اعلان کردیا

21 Jul 2018 22:03

ایم کیو ایم کے امیدوار قومی اسمبلی علی رضا عابدی کی فیصل رضا عابدی سے ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی خود فیصل رضا عابدی کے گھر گئے تھے، جبکہ دوسری جانب فیصل رضا عابدی نے الیکشن میں علی رضا عابدی کی حمایت کا اعلان بھی کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار قومی اسمبلی، علی رضا عابدی نے وائس آف شہداء کے سربراہ و سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی ہے۔ فیصل رضا عابدی نے انتخابات میں علی رضا عابدی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے امیدوار قومی اسمبلی علی رضا عابدی کی فیصل رضا عابدی سے ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی خود فیصل رضا عابدی کے گھر گئے تھے، جبکہ دوسری جانب فیصل رضا عابدی نے الیکشن میں علی رضا عابدی کی حمایت کا اعلان بھی کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 739326

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/739326/کراچی-فیصل-رضا-عابدی-نے-انتخابات-میں-عمران-خان-کے-مدمقابل-علی-کی-حمایت-کا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org