0
Saturday 21 Jul 2018 22:12

سندھ کے وڈیروں نے عوام کی خدمت کی بجائے لوٹ مار اور ان کے حقوق غضب کئے ہیں، اسداللہ بھٹو

سندھ کے وڈیروں نے عوام کی خدمت کی بجائے لوٹ مار اور ان کے حقوق غضب کئے ہیں، اسداللہ بھٹو
اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنماء اور این اے 242 پر نامزد امیدوار اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ کے شہری و دیہی وڈیروں نے عوام کی خدمت کی بجائے لوٹ مار اور ان کے حقوق غضب کئے ہیں، غیروں کے غلام حکمرانوں اور عالمی اداروں کے منشیوں کی جانب سے منی بجٹ لانے پر غور عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور روٹی کا آخری نوالہ بھی چھیننے کے مترادف ہوگا، تبدیلی اور سندھ کے قسمت بدلنے کی دعویدار پیپلز پارٹی کی قیادت گذشتہ دس سال تسلسل کے ساتھ اقتدار میں رہنے کے باوجود سندھ کے عوام کو صاف پانی، تعلیم اور روزگار دینے میں ناکام ثابت ہوئی ہے، عوام 25 جولائی کو شہری و دیہی وڈیروں کو نشان عبرت بنانے اور ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے دیانتدار قیادت کو کامیاب بنائیں، سندھ اور پاکستان کی ترقی صرف اسلام کے بابرکت نظام اور دیانتدار قیادت سے ہی ممکن ہوسکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فقیرا گوٹھ، احسن آباد، جمالی گوٹھ، خادم سولنگی گوٹھ، علی محمد شیخ گوٹھ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی حلقہ پی ایس 99 کے امیدوار مولانا محمد غیاث، امداد بنگلانی، خیر محمد تنیو، امین اشعر، واجد شیخ نے بھی خطاب کیا۔ اسداللہ بھٹو نے کہا کہ نگراں حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کرنے میں مصروف ہے، دو مرتبہ پیٹرول بمباری کے بعد اب منی بجٹ کی تیاری عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہوگا، حکومت عوام پر بمباری کرنے کی بجائے ملک سے لوٹی گئی دولت کو واپس لانے کیلئے اقدامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 739329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش