QR CodeQR Code

پاراچنار، اہلسنت قبائل کا مشترکہ جرگہ، پی ٹی آئی کے امیدوار سید اقبال میاں کی حمایت کا اعلان

21 Jul 2018 22:31

قبائلی سرداروں نے اعلان کیا کہ ضلع کرم میں اتحاد اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے کے وسیع تر مفاد کی خاطر حلقہ این اے 46 سے پی ٹی آئی کے امیدوار اقبال سید میاں کو ووٹ دیکر کامیاب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں اہلسنت قبائل کی تمام اقوام کا مشترکہ جرگہ منعقد ہوا، جس میں حلقہ این اے 46 سے پی ٹی آئی کے امیدوار اقبال سید میاں کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ پاراچنار میں اہلسنت قبائل کے مشترکہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے حاجی بخت جمال بنگش، حاجی نور افضل منگل، حاجی شریف زمان، حاجی گلابت چمکنی، حاجی شکور مقبل اور دیگر قبائلی سرداروں نے اعلان کیا کہ ضلع کرم میں اتحاد اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے کے وسیع تر مفاد کی خاطر حلقہ این اے 46 سے پی ٹی آئی کے امیدوار اقبال سید میاں کو ووٹ دیکر کامیاب کریں گے اور اس کے لئے بھرپور انتخابی کیمپین چلائیں گے۔ اس موقع پر تمام قبیلوں کے قبائلی سرداروں کو اقبال سید میاں نے ہار پہنائے اور ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ کامیاب ہو کر حلقے کے اجتماعی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اقبال سید میاں نے کل سے پاک افغان سرحد اور دور دراز پہاڑی علاقوں کے دورے شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 739337

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/739337/پاراچنار-اہلسنت-قبائل-کا-مشترکہ-جرگہ-پی-ٹی-آئی-کے-امیدوار-سید-اقبال-میاں-کی-حمایت-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org