0
Saturday 21 Jul 2018 22:17

گلگت بلتستان متنازعہ علاقہ نہیں تو پھر پارلیمنٹ کے دروازے بند کیوں ہیں؟ شیخ مرزا علی

گلگت بلتستان متنازعہ علاقہ نہیں تو پھر پارلیمنٹ کے دروازے بند کیوں ہیں؟ شیخ مرزا علی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے صوبائی جنرل سکرٹری شیخ مرزا علی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان متنازعہ نہیں تو ملکی آئین اب تک کیوں نافذ نہیں ہے۔؟ ستر سالوں سے اس محب وطن خطہ کو کیوں مایوس رکھا گیا ہے، اس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے، اگر جی بی پاکستان کا حصہ ہے تو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے دروازے اس خطہ پر کیوں بند ہیں۔؟ یہ ایک حقیقت اور تاریخی المیہ ہے کہ گلگت بلتستان کے حوالے سے وفاق کے ہر ڈیپارٹمنٹ نے اپنا الگ فلسفہ بنایا ہوا ہے، جو دوسرے ڈیپارٹمنٹ سے بالکل مختلف ہے، جس کے سبب جی بی ستر سالوں سے بنیادی اور آئینی حقوق سے محروم ہے اور ان محرومیوں کی ذمہ داری وفاقی اداروں اور وزارتوں پر عائد ہوتی ہے۔ ایک بیان میں شیخ مرزاعلی کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب خطہ کا ہر محب وطن اپنی آئینی حیثیت کیلئے بے چین ہو اور ستر سالوں کے زخم کا مرہم چاہتا ہو، ضرورت اس امر کی ہے کہ جی بی کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں، جس کے آثار گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کے بعد بالکل معدوم ہو چکے ہیں۔

اگر یہ خطہ متنازعہ نہیں تو آرڈر کی کیا ضرورت تھی، مگر اس کے باوجود پندرہ لاکھ عوام یقین رکھتے ہیں کہ جلد ہمیں ہماری قربانیوں کا صلہ ملے گا، ہم شروع سے یہی کہتے آئے ہیں کہ یکم نومبر 1947ء کے بعد خطہ کی حیثیت واضح ہو چکی ہے اور مستقل حیثیت میں الحاق پاکستان کا اعلان کیا گیا تھا، نہ ہم نے متنازعہ حیثیت میں الحاق پاکستان کا اعلان کیا تھا اور نہ الحاق پاکستان کے اعلان کے بعد ہمیں متنازعہ قرار دیا جاسکتا ہے، مگر ستم ظریفی ہے کہ ستر سال گذرنے کے باوجود بھی ہمیں متنازعہ قرار دیتے ہوئے بنیادی اور آئینی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ الحاق پاکستان کا اعلان ایسا اعلان ہے، جس کا جواب ہمیں اب قومی حیثیت سے مانگنا ہوگا اور ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ قومی حیثیت میں الحاق پاکستان کا جواب مانگنے کا وقت آچکا ہے۔ اگر اب بھی ہماری عظیم اور لازوال قربانی کے باوجود مثبت جواب نہیں دیا جاتا ہے اور متنازعہ قرار دیا جاتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ فیصلہ کا اختیار اب بھی گلگت بلتستان کے پاس ہے۔
خبر کا کوڈ : 739346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش