QR CodeQR Code

حکومت کشمیر ایشو پر تارکین وطن کی ہر ممکن مدد کریگی، راجہ فاروق

22 Jul 2018 06:43

راجہ نجابت حسین سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیری تارکین وطن کا سفارتی محاذ پر تحریک آزادی کشمیر کے لئے کلیدی کردار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ بیرون ممالک مقیم کشمیری تارکین وطن کا سفارتی محاذ پر تحریک آزادی کشمیر کے لئے کلیدی کردار ہے، کشمیریوں کے بنیادی حق خودارادیت کو اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی اداروں میں ہندوستانی مظالم کو بے نقاب کرنے میں تارکین وطن کشمیری بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں جسے مزید موثر بنانے کے لئے حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے انہیں مدد اور رہنمائی ہر وقت حاصل رہے گی۔ وہ یہاں جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین سے بات چیت کر رہے تھے۔ ڈائریکٹر جنرل کشمیر لبریشن سیل فدا حسین کیانی بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 739362

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/739362/حکومت-کشمیر-ایشو-پر-تارکین-وطن-کی-ہر-ممکن-مدد-کریگی-راجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org