0
Sunday 22 Jul 2018 13:36

بنوں، سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں 1 دہشتگرد ہلاک، 1 زخمی

بنوں، سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں 1 دہشتگرد ہلاک، 1 زخمی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلٰی اور متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے امیدوار اکرم خان درانی پر ناکام قاتلانہ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین مسلح جھڑپ کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ بنوں کے علاقے جانی خیل میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پہ فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ میں 1 دہشتگرد ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ سرچ آپریشن خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلٰی اکرم خان درانی کی گاڑی پہ نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد شروع کیا گیا تھا۔ بنوں کے علاقے بسیہ خیل میں سابق وزیراعلٰی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اکرم خان درانی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی، تاہم بلٹ پروف گاڑی ہونے کی وجہ سے وہ محفوظ رہے تھے۔

حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔ اکرم خان درانی کے قافلے پر چند روز قبل 13 جولائی کو بھی بم حملہ ہوا تھا جس میں 5 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے تھے جبکہ اکرم درانی محفوظ رہے تھے۔ اکرم خان درانی کا تعلق جمیعت علمائے اسلام (ف) سے ہے جب کہ وہ 2018ء کے انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وہ 2002ء سے 2007ء تک صوبے کے وزیراعلٰی رہے ہیں۔ رواں ماہ ہی پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران دھماکے میں 13 افراد شہید ہوگئے تھے جن میں اے این پی کے انتخابی امیدوار ہارون بلور بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آج صبح کلاچی میں پی ٹی آئی امیدوار اکرام اللہ خان گنڈہ پور پہ خودکش حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 739414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش