QR CodeQR Code

سانحہ ڈیرہ اسماعیل خان کے بعد لاہور کی سکیورٹی ہائی الرٹ

22 Jul 2018 15:02

ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز کو سکیورٹی کا ازخود جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ ڈیرہ اسماعیل خان کے بعد لاہور کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر نے افسران کو خود سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔ سانحہ ڈیرہ اسماعیل خان کے باعث شہر میں دہشتگردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز کو سکیورٹی کا ازخود جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، پولیس اور عوام نے مل کر ایسے عناصر کو شکست دینی ہے۔ شہزاد اکبر نے پولیس کو ہدایت جاری کی کہ شہر کی کچی آبادیوں میں سرچ آپریشن کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار ملکی حالات کے پیش نظر اپنی سرگرمیاں محدود رکھیں۔


خبر کا کوڈ: 739441

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/739441/سانحہ-ڈیرہ-اسماعیل-خان-کے-بعد-لاہور-کی-سکیورٹی-ہائی-الرٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org