0
Sunday 22 Jul 2018 16:44

وزیراعلیٰ بنا تو ملتان کے دیرینہ مسائل ختم کردوں گا، شاہ محمود قریشی

وزیراعلیٰ بنا تو ملتان کے دیرینہ مسائل ختم کردوں گا، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزارت اعلٰی کا منصب مِلا تو پنجاب کے عوام کا معاون ہوں گا، ن لیگ پی ٹی آئی سے خوفزدہ تھی اس لئے پچھلے 5سالوں میں پی ٹی آئی اسمبلی اراکین کو فنڈزنہ دیئے، 5سال میں حلقہ کے ہر فرد سے ملنا ناممکن ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 41میں مسلم لیگ ن کے کونسلر امجد وسیم کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہ پارٹی کا وائس چیئرمین ہونے کے ناطے اسمبلی اجلاسوں سمیت ملک بھر میں پارٹی کے نمائندگی کرنا ہوتی ہے، حلقہ کی عوام کو بھی ہر ممکن وقت دیتا ہوں، انشاءاللہ اکثریت ملی تو پنجاب میں حکومت بھی بنائیں گے اور مجھے وزیراعلٰی بنایا تو پنجاب کے عوام خصوصا ملتانیوں کا معاون بنوں گا۔ مسائل بھی حل ہوں گے،
 مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیا پاکستان قانون کے احترام کے بغیر نہیں بن سکتا۔ ملک میں ایسا قانون بنائیں گے کہ قانون توڑنے والا سوچے گا کہہ کہیں میں پکڑا نہ جاؤں۔ ملک میں امیر وغریب سب کیلئے ایک ہی قانون ہوگا، جب بھی ملک کے دفاع کا وقت آیا، سیاستدانوں کے ساتھ وکلاء نے بھی ملک کا دفاع کیا۔ تحریک انصاف لائرز ونگ کی اہمیت کا اندازہ ہے، نواز شریف اڈیالہ جیل میں ہیں، یہ قانونی جنگ تھی جو وکلاء نے لڑی یہ بات نواز شریف تک تھمے گی نہیں، قانون کو سامنے رکھتے ہوئے قانونی پروسیجر کو فالو کیا گیا، جس پر ان کو سزا ہوئی۔

 
خبر کا کوڈ : 739476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش