0
Sunday 22 Jul 2018 17:07

عمران، زرداری اور بلاول کی اکرام اللہ گنڈہ پور پر حملےکی شدید مذمت

عمران، زرداری اور بلاول کی اکرام اللہ گنڈہ پور پر حملےکی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر رحمان ملک نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اکرام اللہ گنڈہ پور پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت ہے۔ اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ اکرام اللہ گنڈہ پور اور ان کے قافلے پر آج ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ اللہ پاک اکرام اللہ گنڈہ پور سیمت حملہ کا نشانہ بننے والے تمام افراد کے اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا کہ الیکشن کے دوران دہشت گردی کی نئی لہر میں تیزی قابل تشویش ہے۔ رہنماؤں کا کہناتھا کہ دہشت گردوں کی ان بزدلانہ حملوں کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔ دشمن کو اس کے مزموم عزائم میں ناکامی کیلئے ہمیں باہمی اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے۔ دعا ہے کہ الیکشن والا و ہر آنے والا دن پاکستان میں پُرامن ہو۔
خبر کا کوڈ : 739486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش