0
Sunday 22 Jul 2018 18:45

سیاسی رہنما امن و جمہوریت کے دشمنوں کا نشانہ بن رہے ہیں، آرمی چیف

سیاسی رہنما امن و جمہوریت کے دشمنوں کا نشانہ بن رہے ہیں، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیاسی رہنما امن اور جمہوریت کے دشمنوں کا نشانہ بن رہے ہیں تاہم شہدا کا خون ضائع نہیں جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے خودکش حملے میں انتخابی امیدوار اکرام اللہ گنڈاپور کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ آرمی چیف نے انتخابی امیدوار کی شہادت پر کہا کہ ہم نے ایک اور محب وطن سیاسی لیڈر کھو دیا، سیاسی لیڈر امن اور جمہوریت کے دشمنوں کا نشانہ بن رہے ہیں، اکرام اللہ گنڈاپور کو بھی امن اور جمہوری عمل کے دشمنوں نے نشانہ بنایا تاہم قیام امن کیلئے پرعزم ہیں اور شہدا کے خون ضائع نہیں جانے دیں گے۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار رضا خان نے بھی اکرام اللہ گنڈاپور کی خودکش حملے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈی آئی خان میں پی کے 99 سے تحریک انصاف کے امیدوار اور سابق وزیر اکرام اللہ گنڈاپور پر خود کش حملہ کیا گیا جس میں وہ شہید ہوگئے جبکہ ان کے محافظ شدید زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 739518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش