0
Sunday 22 Jul 2018 20:19

پاراچنار، منتخب ہوکر اپنی تنخواہ معذوروں اور ضرورت مندوں کیلئے وقف کرونگا، بابائے کرم

پاراچنار، منتخب ہوکر اپنی تنخواہ معذوروں اور ضرورت مندوں کیلئے وقف کرونگا، بابائے کرم
اسلام ٹائمز۔ بابائے کرم حاجی سید جمال اورکزئی نے کہاہے کہ منتخب ہوکر اپنی تنخواہ معذوروں اور ضرورت مندوں کیلئے وقف کروں گا اور خواتین کے مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھاوں گا۔ لوئر کرم علیزئی کے مقام پر بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ این اے 45 سے پی ٹی آئی کے امیدوار حاجی سید جمال اورکزئی عرف بابائے کرم نے کہاکہ ان کا حلقہ بدامنی کی بعد پانچ سال تک ایم این اے سے محروم رہا، منتخب ہوکر وہ نہ صرف محروم طبقے کا آواز بنیں گے بلکہ اپنی تنخواہ اور مراعات بھی ضرورت مندوں اور معذوروں پر خرچ کر ینگے۔ بابائے کرم کا کہناتھا اس سے قبل علاقے سے منتخب ممبران نے اجتماعی مفاد کیلئے کوئی کام نہیں کیا ہے، صرف ذاتی مفاد کیلئے کاغذی کاروائی میں ترقیاتی کام کئے ہیں، جسکی وجہ سے روز بروز عوامی مسائل میں اضافہ ہوتا جارہاہے۔ بابائے کرم نے اعلان کیاکہ جس طرح اب وہ اپنی طرف سے چھوٹے چھوٹے ترقیاتی کام اور مسائل حل کررہے ہیں۔ منتخب ہونے کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 739550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش