QR CodeQR Code

سابق وزیراعظم نواز شریف کے اڈیالہ جیل میں گردے فیل ہونے کا خدشہ ہے، ڈاکٹروں کی رائے

23 Jul 2018 12:00

معائنہ کرنیوالے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر نوازشریف کو اسپتال منتقل نہ کیا گیا تو کسی بھی وقت ان کے گردے کام کرنا چھوڑ سکتے ہیں کیوں کہ جیل کے اسپتال کے اندر سہولیات میسر نہیں کہ نوازشریف کو آئی وی فلوئیڈز دیا جاسکے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے اڈیالہ جیل میں گردے فیل ہونے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا طبی معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے خون میں یوریا کی مقدار حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے اور اس طرح ان کے گردے فیل ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد نواز شریف کو فوری اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی حالت میں نوازشریف کو اسپتال منتقل کر کے آئی وی فلوئیڈز دیے جائیں جب کہ ان کے دل کی دھڑکن  ناہموار ہے اور بلڈ پریشر بھی نارمل نہیں۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ نوازشریف کی شوگر بھی زیادہ ہورہی ہے، جس سے دل کی دھڑکن کنٹرول میں نہیں رہتی، نوازشریف کی طبیعت خراب ہونے کی بنیادی وجہ باقاعدگی سے پانی نہ پینا اور پسینے کا زیادہ آنا ہے۔ میڈیکل بورڈ نے ہیلتھ سیکریٹری پنجاب کو ایمرجنسی سے مطلع کردیا ہے کہ نوازشریف کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے، اگر نوازشریف کو اسپتال منتقل نہ کیا گیا تو کسی بھی وقت ان کے گردے کام کرنا چھوڑ سکتے ہیں کیوں کہ جیل کے اسپتال کے اندر سہولیات میسر نہیں کہ نوازشریف کو آئی وی فلوئیڈز دیا جاسکے۔ واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 10 سال ، مریم نواز کو 7 اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 739682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/739682/سابق-وزیراعظم-نواز-شریف-کے-اڈیالہ-جیل-میں-گردے-فیل-ہونے-کا-خدشہ-ہے-ڈاکٹروں-کی-رائے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org