QR CodeQR Code

ڈی آئی خان خودکش حملے کا 1 اور زخمی دم توڑ گیا

23 Jul 2018 12:08

جاں بحق ہونے والے سکیورٹی گارڈ دلنواز اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، دلنواز کے 2 بچے ہیں جن میں 1 بیٹا اور 1 بیٹی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی خان خودکش حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والا دلنواز سابق صوبائی وزیر اکرام اللہ گنڈہ پور کا سکیورٹی گارڈ تھا۔ ڈی آئی خان میں گذشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے میں سابق صوبائی وزیر اکرام اللہ گنڈہ پور اور ان کے ڈرائیور رمضان شہید ہوگئے تھے۔ دھماکے میں سابق صوبائی وزیر کا سکیورٹی گارڈ رمضان بھی شدید زخمی ہوا تھا جسے طبی امداد کیلئے پشاور منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے سکیورٹی گارڈ دلنواز اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، دلنواز کے 2 بچے ہیں جن میں 1 بیٹا اور 1 بیٹی ہے۔ ادھر کلاچی میں خودکش حملہ میں جاں بحق ہونے والے سابق صوبائی وزیر زراعت اکرام خان گنڈہ پور کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سول و فوجی افسران کے علاوہ مقامی سیاستدانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔ جنازہ گاہ کے اردگرد جیمر نصب کئے گئے تھے، سرادار اکرام کی ناگہانی موت پہ شہر کی فضاء سوگوار ہے۔ بازار اور کاروباری مراکز بند ہیں، سراد اکرام خان کو اپنے والد اور بھائی اسرار گنڈہ پور کے پہلو میں دفن کیا گیا، اکرام خان گنڈہ پور نے پسماندگان میں بیوی اور 1 بیٹی سمیت 4 بیٹے چھوڑے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 739685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/739685/ڈی-ا-ئی-خان-خودکش-حملے-کا-1-اور-زخمی-دم-توڑ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org