QR CodeQR Code

سوات کے عوام نے شیر پر مہر لگانے کا مصمم ارادہ کر لیا ہے، امیر مقام

23 Jul 2018 12:28

سوات چار باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے (ن) لیگ کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ سوات کے عوام نے مینڈیٹ دینے والوں کی بھی کارکردگی دیکھی اور مینڈیٹ حاصل نہ کرنیوالے مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی بھی دیکھ لی، انشاءاللہ 25 جولائی کو شیر ہی خیبر پختونخوا اور وفاق سمیت دیگر صوبوں میں دھاڑے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ جتنا بھی زور لگایا جائے سبز سمندر کا راستہ روکنا کسی کے بس کی بات نہیں۔ انشاءاللہ 25 جولائی کو شیر ہی خیبر پختونخوا اور وفاق سمیت دیگر صوبوں میں دھاڑے گا۔ سوات چار باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ عوام کے احساس محرومی کا حقیقی معنوں میں ازالہ کرکے دم لیں گے، فلک بوس پہاڑوں کے سروں تک سوئی گیس، بجلی، پینے کا صاف پانی سمیت دیگر سہولیات پہنچانے میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ اس مرتبہ سوات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہونے والی ہیں اور کوئی بھی سیاسی جماعت سوات کے عوام کو جھوٹے وعدوں اور شعبدہ بازیوں سے دھوکہ نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام نے مینڈیٹ دینے والوں کی بھی کارکردگی دیکھی اور مینڈیٹ حاصل نہ کرنیوالے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی بھی دیکھ لی، جس کے بعد سوات کے عوام نے شیر پر مہر لگانے کا مصمم ارادہ کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 739688

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/739688/سوات-کے-عوام-نے-شیر-پر-مہر-لگانے-کا-مصمم-ارادہ-کر-لیا-ہے-امیر-مقام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org