QR CodeQR Code

سانحہ یکہ توت، مقدمہ فوجی عدالت کو بھیجوانے کا فیصلہ

23 Jul 2018 13:05

حساس اداروں کیجانب سے پیش رفت ہونیکے بعد اسے وفاقی حکومت کو ارسال کیا جائیگا اور وفاقی حکومت کی منظوری کیبعد فوجی عدالت کو بھیجوا دیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بیرسٹر ہارون بلور پر ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ فوجی عدالت کو بھیجوانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ سابق وفاقی وزیر اور وزیراعلٰی اکرم خان درانی پر ہونے والے حملے کا مقدمہ بھی فوجی عدالت کو بھیجوانے کی تجویز دی گئی ہے۔ بیرسٹر ہارون بلور پر ہونے والے خودکش حملے میں 22 کارکنوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ہارون بلور پر ہونے والے خودکش حملے میں حساس اداروں کی جانب سے پیش رفت ہونے کے بعد اسے وفاقی حکومت کو ارسال کیا جائے گا اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد فوجی عدالت کو بھیجوا دیا جائے گا۔ اکرم خان درانی پر ہونے والے حملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ممکنہ طور پر اسے بھی فوجی عدالت کو بھیجوا دیا جائے گا۔ دہشت گردی کے اہم ترین مقدمات صوبائی حکومت کی جانب سے فوجی عدالتوں کو بھیجوائے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 739692

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/739692/سانحہ-یکہ-توت-مقدمہ-فوجی-عدالت-کو-بھیجوانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org