QR CodeQR Code

عوامی خدمت کرنے والوں کو کسی کی ٹکٹ کی ضرورت نہیں، عوام جو عزت دیتی ہے وہ ٹکٹ سے بڑھ کر ہے، سکندر بوسن

23 Jul 2018 13:08

ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن مہم میں عوام کی جانب سے بھرپور پزیرائی مل رہی ہے، جسے میں اپنی کامیابی سمجھتا ہوں، عوام کی محبت اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر اور این اے 154سے آزاد امیدوار حاجی سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ 25جولائی کو عوام میرے حق میں فیصلہ دیں گے، دوران وزارت حلقہ کے عوام کے لئے خدمات سرانجام دیں، مدمقابل امیدواران ناکامی کا منہ دیکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 70موضع جہانگیر آباد میں ملک محمد بخش بھٹی، ملک نذر بھٹی، حاجی طارق بھٹی کی جانب سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کرنے والوں کو کسی کی ٹکٹ کی ضرورت نہیں، عوام جو عزت دیتی ہے وہ ٹکٹ سے بڑھ کر ہے، اسے اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں، انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم میں عوام کی جانب سے بھرپور پزیرائی مل رہی ہے جسے میں اپنی کامیابی سمجھتا ہوں۔ ملک مختار حسین بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکندر حیات بوسن نے دوران اقتدار بھی عوام سے رابطہ رکھا اور حلقہ میں ترقیاتی کام کرائے لوگوں کے انفرادی کام بھی ہوئے، یہی وجہ ہے کہ عوام آج بھی اقتدار میں دیکھنا چاتے ہیں، جلسہ سے اﷲیار بھٹی، ملک عاشق بھٹی، حاجی طارق بھٹی، ربنواز بھٹی، ملک عرفان بھٹی، ملک شکیل بھٹی، ملک آصف بھٹی، ملک منصور قادر اور دیگر نے شر کت کی۔


خبر کا کوڈ: 739694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/739694/عوامی-خدمت-کرنے-والوں-کو-کسی-کی-ٹکٹ-ضرورت-نہیں-عوام-جو-عزت-دیتی-ہے-وہ-سے-بڑھ-کر-سکندر-بوسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org