0
Monday 23 Jul 2018 18:40

پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر نیب کا آر بی ٹی منصوبے کیخلاف تحقیقات کا آغاز

پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر نیب کا آر بی ٹی منصوبے کیخلاف تحقیقات کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر بس ریپڈ پراجیکٹ کی تحقیقات شروع کر دیں۔ پی ڈبلیو ڈی اور بی آر ٹی کے مرکزی دفاتر پر چھاپے کے دوران تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، قومی احتساب بیورو نے پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ پراجیکٹ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ نیب کی دو رکنی ٹیم نے پی ڈی اے اور بی آر ٹی کے مرکزی دفاتر پر چھاپہ مارا اور منصوبے سے متعلق تمام ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ نیب ترجمان کے مطابق تفتیشی ٹیم دو افسروں پر مشتمل ہے جو تمام کاغذات کی چھان بین کرے گی۔ واضح رہے کہ ریپڈ بس منصوبے کے خلاف تحقیقات کا حکم پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے دیا گیا تھا جس میں منصوبے کی تکمیل میں تاخیر اور لاگت میں اضافے پر سوالیہ نشان اٹھائے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 739773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش