0
Monday 23 Jul 2018 19:35

بلوچستان میں کیئر ٹیکر نہیں بلکہ انڈر ٹیکر حکومت ہے، سردار اختر مینگل

بلوچستان میں کیئر ٹیکر نہیں بلکہ انڈر ٹیکر حکومت ہے، سردار اختر مینگل
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بی این پی کو پارلیمانی سیاست سے دھکیلنے کی کوشش کرنے والے جان لیں کہ بی این پی پارلیمنٹ کے اندر ہو یا باہر، دونوں صورتوں میں اپنی تحریک سے دستبردار نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگل کوٹ وڈھ میں خضدار کے صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ سردار اختر مینگل نے کہا کہ سی پیک دکھاوے کی ترقی ہے، ہم دکھاوے کی ترقی نہیں، بلکہ وہ ترقی چاہتے ہیں جو بلوچستان میں بسنے والے لوگوں کے لئے ہو۔ انتخابات میں شفافیت نظر نہیں آ رہی، لوگ سوال اٹھا رہے ہیں۔ 1970ء کے انتخابات کے بعد ملک میں ہونے والے تمام انتخابات کنٹرولڈ تھے۔ 1970ء کے انتخابی نتائج کو تسلیم نہ کرنے والے اس کا نتیجہ بھی دیکھ چکے ہیں۔ اقتدار کی نہیں، بلکہ اختیار کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ صوبائی حکومت ایک پارٹی کو سپورٹ کر رہی ہے۔ یہ کیئر ٹیکر حکومت نہیں، بلکہ انڈر ٹیکر حکومت ہے، جو بلوچستان میں ملازمتوں کو سیاسی رشوت کے طور پر بانٹ رہی ہے۔ ترقی کا عمل ملک کے تمام علاقوں سے ہو کر بلوچستان پہنچتی ہے۔ جبکہ ظلم و زیادتیوں کا ابتداء بلوچستان سے ہوتی ہے۔ انتخابات میں عوام نے ہمیں موقع دیا تو جمہوریت پسند پارٹیوں کو ساتھ لیکر آگے کا سوچیں گے۔ باپ کے باپ ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ انہیں اس مصنوعی باپ کی کیوں ضرورت پڑی۔؟ میں سمجھتا ہوں کہ فیڈریشن کی پارٹیاں بلوچستان کے نام کو اپنی ضروریات کے مطابق استعمال کرتے ضرور ہیں، مگر ان کے ایجنڈے میں بلوچستان کو کوئی اہمیت حاصل نہیں
خبر کا کوڈ : 739778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش