0
Monday 23 Jul 2018 11:27

نون لیگ کی انتخابی مہم میں جی بی کے سرکاری وسائل کے استعمال کا نوٹس لیا جائے، تحریک انصاف

نون لیگ کی انتخابی مہم میں جی بی کے سرکاری وسائل کے استعمال کا نوٹس لیا جائے، تحریک انصاف
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان نے نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ نوازشریف کے استقبال اور نون لیگ کی انتخابی مہم میں وزیراعلٰی اور کابینہ کی جانب سے سرکاری گاڑیوں سمیت سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کا نوٹس لے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صوبائی صدر راجہ جلال، جنرل سیکرٹری فتح اللہ خان، رکن اسمبلی راجہ جہانزیب اور دیگر عہدیداروں نے کہا کہ نوازشریف کے استقبال کے بعداب مسلم لیگ نون کی انتخابی مہم میں گلگت بلتستان کے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال ہو رہا ہے، نیب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیراعلٰی کی کرپشن کا نوٹس لے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے عوام کی امنگوں کے برخلاف آرڈر لاگو کیا تھا جس کو ہم نے ختم کروا دیا، فاٹا کو حقوق دینے میں تحریک انصاف نے کردار ادا کیا اسی طرح گلگت بلتستان کو بھی آئینی حقوق دلانے میں بھی بھرپور کردار ادا کریگی۔

انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کی طرح گلگت بلتستان کو بھی اکائی تسلیم کیا جائے، اگر یہ ممکن نہیں ہے تو کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق نہ ملنے کی وجہ پیپلزپارٹی اور نون لیگ ہے، سابق وزیراعلٰی آٹھویں پاس تھے جبکہ موجودہ وزیراعلٰی مدرسے کا طالبعلم ہے، اس لئے یہ لوگ حقوق دلانے میں ناکام رہے، تحریک انصاف میں پڑھے لکھے لوگ ہیں پاکستان کی طرح گلگت بلتستان میں بھی تبدیلی آئیگی۔ پی ٹی آئی کی حکومت آنے کی صورت میں ہماری کوشش ہوگی کہ گلگت بلتستان کو تاجکستان سے جوڑا جائے، نیب کو ایکٹیو کیاجائے گا، گلگت بلتستان میں بڑے بڑے چوروں کا احتساب ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 739779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش