0
Monday 23 Jul 2018 19:36

سالانہ 65 کروڑ روپے فنڈز ملنے کے باوجود میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئی کام نہیں کیا، میر حاصل بزنجو

سالانہ 65 کروڑ روپے فنڈز ملنے کے باوجود میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئی کام نہیں کیا، میر حاصل بزنجو
اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ آواران میں پچھلے 30 سالوں سے ایک ہی خاندان حکومت کرتی آ رہی ہے، مگر آواران کی تقدیر ابھی تک نہیں بدلی۔ لوگوں کی معاشی صورتحال ابھی تک ویسے ہی ہے۔ نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آواران میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب میں حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ آواران کے لوگوں کو اب اپنا ذائقہ بدلنا ہوگا۔ 30 سالوں سے ایک ہی گوشت کھا رہے ہو، بیزار نہیں ہوتے۔؟ میں چیلنج کے ساتھ کہتا ہو کہ عبدالقدوس کو بھی ہرسال دیگر ایم پی ایز کی طرح 65 کروڑ ترقیاتی فنڈز ملتے تھے۔ آج وہ آئے اور عوام کو بتائے کہ یہ ہر سال 65 کروڑ کہاں لگائے۔؟ اگر آواران میں نہیں لگائے تو وہ فنڈز کہاں گئے۔؟ میں اور نواز شریف جہاز میں سفر کر رہے تھے، میں نے انکو سمجھایا کہ یہ گوادر روڈ جو گوادر میں آپ نے الاٹ کیا تھا، گوادر سے تربت، تربت سے ہوشاب، ہوشاب سے آواران اور آواران سے نال تا خضدار آنا تھا۔ مگر جب مشرف آیا تو اس نے اسکا الاٹمنٹ تبدیل کر دیا۔ ہوشاب سے پنجگور موڑ دیا اور اس ہاتھ جام صاحب کا تھا۔ میں نے نواز شریف کو کہا کہ اسکا روٹ تبدیل کریں۔ یہاں میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شکر گزار ہوں، وہ بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔ پہلے نواز شریف گرفتار ہوئے، پھر موصوف مسلم لیگ (ق) میں چلے گئے۔ ابھی نواز شریف گرفتار ہوئے تو موصوف باپ میں شامل ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 739780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش