0
Monday 23 Jul 2018 19:46

کراچی میں الیکشن سے قبل دھاندلی، پریذائیڈنگ افسر گرفتار

کراچی میں الیکشن سے قبل دھاندلی، پریذائیڈنگ افسر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈی ایم سی کے پریذائیڈنگ افسر وحیداللہ کو اپنی جگہ کسی اور شخص کو انتخابی ڈیوٹی پر بھیجنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں عام انتخابات سے قبل ہی دھاندلی کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی ایم سی کے 16 گریڈ کے پریزایئڈنگ افسر وحید اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وحیداللہ کو پی ایس 93 کے پولنگ اسٹیشن کیلئے پریذایئڈنگ افسر مقرر کیا گیا تھا، لیکن اس نے انتخابی ڈیوٹی کیلئے اپنی جگہ زبیر نامی شخص کو بھیج دیا، اور جب زبیر نامی شخص انتخابی ڈیوٹی کیلئے آر او کے روبرو پیش ہوا، تو ڈی ایم سی کے ریٹائرڈ افسر نور محمد نے راز فاش کر دیا اور کہا کہ میں وحیداللہ کو پہچانتا ہوں، یہ وہ شخص نہیں۔ پولیس کے مطابق نور محمد کے راز فاش کرتے ہی ملزم زبیر موقع سے فرار ہوگیا۔

تاہم حلقہ پی ایس 93 کے آر او نے وحیداللہ اور زبیر کی گرفتاری کا حکم دے دیا اور تھانہ سٹی کورٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے عدالتی اہلکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ تفتیشی افسر نے ملزم وحید کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے سامنے پیش کیا اور استدعا کی کہ ملزم زبیر کی گرفتاری کیلئے وحیداللہ کو  جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کے حوالے کیا جائے، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے پی ایس 95 کے پریزائیڈنگ افسر وحید اللہ کا ایک روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 739782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش