QR CodeQR Code

منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت منظور

23 Jul 2018 19:50

فریال تالپور کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ 21 جولائی کو ایف آئی اے کی جانب سے آصف زرداری اور فریال تالپور کو مفرور ملزم قرار دیکر مقدمہ درج کیا گیا ہے، عام انتخابات سے قبل یہ مقدمہ سیاسی انتقامی کارروائی ہے، لہٰذا 15 دن کی ضمانت دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ منی لانڈرنگ کیس میں سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ بینچ نے سابق صدر مملکت و چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کی 6 روز کیلئے حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ بینچ نے پی پی پی رہنما فریال تالپور کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر فریال تالپور کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ 21 جولائی کو ایف آئی اے کی جانب سے آصف زرداری اور فریال تالپور کو مفرور ملزم قرار دیکر مقدمہ درج کیا گیا ہے، عام انتخابات سے قبل یہ مقدمہ سیاسی انتقامی کارروائی ہے، لہٰذا 15 دن کی ضمانت دی جائے۔ عدالت نے موقف سننے کے بعد 20 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 6 روز کیلئے حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو مفرور ملزم قرار دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 739783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/739783/منی-لانڈرنگ-کیس-ا-صف-زرداری-کی-ہمشیرہ-فریال-تالپور-ضمانت-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org