0
Monday 23 Jul 2018 21:08

خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کا امکان

خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کا امکان
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے گرمی زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز پشاور میں سب سے زیادہ بارش 56 ملی میٹر، چراٹ میں 53، رسالپور میں 51، دیر اپر میں 47، مالم جبہ میں 42 جبکہ سیدو شریف میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا کے تمام علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔ پشاور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 جبکہ کم سے کم 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 739797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش