QR CodeQR Code

دین و دنیا 38

ولایت سے وفاداری، شرعی ذمہ داری

علامہ سید حسنین گردیزی کے ساتھ گفتگو

13 Nov 2022 13:23

دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر ہفتہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حجت الاسلام و المسلمین سید حسنین عباس گردیزی پرنسپل حوزہ علمیہ  جامعہ الرضا اسلام آباد نے اسلام ٹائمز کے پروگرام دین و دنیا میں حضرت فاطمہ معصومہ قم کی سیرت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاتون جنت جناب سیدہ فاطمتہ الزہرا اور کریمہ اہل بیت ؑ حضرت بی بی فاطمہ معصومہؑ قم  حقیقی محافظ و مدافع  ولایت و امامت  تھیں، آپ  وہ مخدرات عصمت و طہارت ہیں جنہوں نے اتباع توحید و رسالت کی اتباع امامت وولایت کے لئے تکالیف و مصائب زمانہ برداشت کئے، مگر ان مخدرات عصمت نے غدیر کی حقیقی تشریح  کی اور جناب فاطمہ ؑ نے بعداز رحلت نبی خاتم ص ولایت امیرالمومنین ؑ کی شارح و محافظ بن کر اپنی جان تک قربان کردی۔
میزبان سید انجم رضا ترمذی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مجلس علمائے شیعہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کریمہ اہل بیت بی بی فاطمہ معصومہ قم  نے اپنے جد امام جعفر صادق علیہ السلام کی اپنے بارے میں پیشین گوئی کو سچ کردکھایا اور اپنے بھائی امام رضا ؑ کی ولایت کی حقانیت کے اثبات کے لئے دور دراز کا سفر اور صعوبتیں برداشت کیں۔
جناب سیدہ ؑ کی سیرت سے ثابت ہے کے شکم میں موجود فرزند کی شہادت قبول کی مگر حمایت و محافظت امامت و ولایت کے لئے ثابت قدم رہیں۔
آپ ؑ کے معروف خطبہ فدکیہ میں  موضوع امامت و ولایت کی صرف تشریح ہی نہیں کی بلکہ بھر پور دفاع بھی کیا۔
آج کے زمانہ میں ولایت و امامت سے ارتباط و اتباع نظام مرجعیت اجتہاد سے جڑت اور نظام ولایت فقیہ  کی حمایت و تائید ہے،
اگر ہم انما ولیکم۔۔۔ کی آیت پہ یقین رکھتے ہیں تو اللہ و رسول کی طرح آئمہ چہاردہ معصومین ؑ کی ولایت و امامت ہمارے لئے حُجت ہے اور غیبِت امام زمانہ عج میں مراجع و مجتہدین ہمارے لئے
غدیر خم پہ یہی اقرار لیا گیا تھا کہ نبی کی ذات جس طرح مومنین پہ  سب سے زیادہ حق رکھتی ہے، اسی طرح نظریہ ولایت من کُنتُ کی دلیل کے ساتھ  ہر مومن کے ایمان کاحصہ ہے ، ولایت کا انکار درحقیقت رسالت کا انکار اور رسالت کا انکار توحید کا انکار ہے. یاد رہے اسلام ٹائمز کی سائٹ پر پروگرام دین و دنیا ہر ہفتہ اپلوڈ کیا جاتا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 1023984

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1023984/ولایت-سے-وفاداری-شرعی-ذمہ-داری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org