QR CodeQR Code

سکردو جلسے میں شہید القدس کو شاندار خراج عقیدت

4 Jan 2024 21:29

سکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے رہنما شیخ فدا علی ذیشان کا کہنا تھا کہ جنوری کا مہینہ اہلبیت کے چاہنے والے کیلئے بہت سخت مہینہ ہے۔ اس ماہ کی دو تاریخ کو باقر النمر کو سعودی عرب میں شہید کیا گیا۔ 3 تاریخ کو عالم اسلام کے عظیم مجاہد سردار قاسم سلیمانی کو شہید کیا گیا۔ 8 تاریخ شہید ضیاء الدین کی شہادت کا دن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یادگار شہداء سکردو احتجاجی جلسے کے دوران عالم اسلام کے عظیم شہداء خصوصاً شہید باقر النمر، شہید قاسم سلیمانی، شہید ضیاء الدین اور کرمان کے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے رہنماء شیخ فدا علی ذیشان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوری کا مہینہ اہل بیت کے چاہنے والے کیلئے بہت سخت مہینہ ہے۔ اس ماہ کی دو تاریخ کو باقر النمر کو سعودی عرب میں شہید کیا گیا۔ 3 تاریخ کو عالم اسلام کے عظیم مجاہد سردار قاسم سلیمانی کو شہید کیا گیا۔ 8 تاریخ شہید ضیاء الدین کی شہادت کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل ہی کرمان میں سینکڑوں مومنین شہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے شہید قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حرم زینب سلام اللہ علیہا کو گرانے کا منصوبہ بنایا گیا تو شہید سلیمانی نے شام میں جا کر اعلان کیا کہ اگر پوری دنیا کے دہشتگرد بھی شام جمع ہو جائیں تو ہم شام کو دہشتگردوں کا قبرستان بنا دیں گے اور انہوں نے بنا دیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1107010

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1107010/سکردو-جلسے-میں-شہید-القدس-کو-شاندار-خراج-عقیدت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org