QR CodeQR Code

ایران کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سکردو میں ریلی

19 Apr 2024 19:19

اسلام ٹائمز: یادگار پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے اسرائیل پر حملے پر ایران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ 57 اسلامی ممالک میں ایران واحد ملک ہے، جس نے پہلی مرتبہ اسرائیل کا غرور خاک میں ملا دیا اور فلسطین کی آزادی کی راہ ہموار کی۔


رپورٹ: لیاقت علی انجم

اسرائیل پر ایران کے تاریخی حملے پر خراج تحسین پیش کرنے اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں سکردو میں ریلی نکالی گئی۔ مختلف ملی تنظیموں کے زیراہتمام نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد سے یادگار چوک تک ریلی نکالی گئی۔ یادگار پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے اسرائیل پر حملے پر ایران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ 57 اسلامی ممالک میں ایران واحد ملک ہے، جس نے پہلی مرتبہ اسرائیل کا غرور خاک میں ملا دیا اور فلسطین کی آزادی کی راہ ہموار کی۔ یہ رہبر معظم کی دور اندیشی اور قیادت کا ثمر ہے کہ آج دنیا میں تشیع کا سر فخر سے بلند ہے اور وہ وقت دور نہیں کہ رہبر معظم کی پیشگوئی کے عین مطابق غاصب صہیونی ریاست بہت جلد اپنے انجام تک پہنچے گی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1129781

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1129781/ایران-کو-خراج-تحسین-پیش-کرنے-کیلئے-سکردو-میں-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org