QR CodeQR Code

تجزیہ کار ڈاکٹر محمد حسین حسینی سے ایران کے اسرائیل پر حملے سے متعلق خصوصی گفتگو

23 Apr 2024 13:00

اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد حسین حسینی نے کہا کہ ایران نے اسرائیل پر حملے کرکے اس وہم کو تھوڑ دیا کہ اسرائیل ناقابل شکست ہے۔ امریکہ بھی اسرائیل کو ایران کو جواب دینے سے روک رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے سے مقاومت کی تحریکوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ اس وقت میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے جنگ لڑ رہے ہیں، میڈیا کا کردار آج کے دور میں اہم ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے کردار کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ اقوام متحدہ ناکام ہوچکی ہے۔


بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد حسین حسینی نے تہران یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ اس وقت الحمد اسلامک یونیورسٹی کوئٹہ میں بطور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سوشل سائنسز اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ بلوچستان کے متعدد معروف اخبارات میں بطور صحافی اور کالم نگار کام کرچکے ہیں اور مقامی سیاست سمیت ملکی اور بین الاقوامی سیاست پر بھی کڑی نظر رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی تعلیم کا آغاز آبائی شہر کوئٹہ سے کیا اور ماسٹرز تک صوبائی دارالحکومت میں ہی قیام پذیر رہے۔ بعد ازاں وہ اپنی تعلیم جاری رکھنے کیلئے ایران چلے گئے۔ انہوں نے اپنے طالب علمی کے دور میں بھی مختلف اداروں کیلئے ایک صحافی اور کالم نگار کی حیثیت سے اپنا کام جاری رکھا۔ اسلام ٹائمز کے نمائندہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد حسین حسینی نے کہا کہ ایران نے اسرائیل پر حملے کرکے اس وہم کو تھوڑ دیا کہ اسرائیل ناقابل شکست ہے۔ امریکہ بھی اسرائیل کو ایران کو جواب دینے سے روک رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے سے مقاومت کی تحریکوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ اس وقت میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے جنگ لڑ رہے ہیں۔ میڈیا کا کردار آج کے دور میں اہم ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے کردار کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ اقوام متحدہ ناکام ہو چکی ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/islamtimesurofficial


خبر کا کوڈ: 1130437

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1130437/تجزیہ-کار-ڈاکٹر-محمد-حسین-حسینی-سے-ایران-کے-اسرائیل-پر-حملے-متعلق-خصوصی-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org