QR CodeQR Code

رحلت بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رہ)

3 Jun 2017 23:52

امام خمینی (رہ) کی برسی کا مرکزی پروگرام تہران میں واقع ان کے مزار پر منقعد ہوگا، جس سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای خطاب فرمائیں گے۔ اس موقع پر قرآن خوانی بھی کی جائیگی جبکہ معروف ذاکرین و مداح حضرات اور اسی طرح نوحے خوان، نوحے اور مرثیے پیش کرینگے۔ امام خمینی (رہ) کی برسی ہر سال 4جون کو منائی جاتی ہے، جس میں ایران کے مختلف شہروں اور دنیا کے مختلف ملکوں سے آنیوالے لاکھوں عقیدت مند اور چاہنے والے شرکت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کے بانی امام خمینی (رہ) کی اٹھائیسویں برسی اتوار کے روز ایران بھر میں پورے قومی اور روائتی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ امام خمینی (رہ) کی برسی کا مرکزی پروگرام تہران میں واقع ان کے مزار پر منقعد ہوگا، جس سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای خطاب فرمائیں گے۔ اس موقع پر قرآن خوانی بھی کی جائے گی جبکہ معروف ذاکرین اور مداح حضرات اور اسی طرح نوحے خوان، نوحے اور مرثیے پیش کریں گے۔ امام خمینی (رہ) کی برسی ہر سال چار جون کو منائی جاتی ہے، جس میں ایران کے مختلف شہروں اور دنیا کے مختلف ملکوں سے آنے والے لاکھوں عقیدت مند اور چاہنے والے شرکت کرتے ہیں۔ امام خمینی (رہ) کی یاد میں رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے مجلس ترحیم قم المقدسہ میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ کے روضے میں منعقد کی گئی ہے، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی اٹھائیسویں برسی کی مناسبت پر تمام اہل ایمان کی خدمت میں تسلیت اور تعزیت پیش کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 643107

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/643107/رحلت-بانی-انقلاب-اسلامی-حضرت-امام-خمینی-رہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org