0
Friday 25 Jul 2014 23:27

جمعتہ الوداع کی مناسبت سے مقبوضہ کشمیر میں نماز جمعہ کے عظیم اجتماعات منعقد

جمعتہ الوداع کی مناسبت سے مقبوضہ کشمیر میں نماز جمعہ کے عظیم اجتماعات منعقد
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشیر میں جمعۃ الوادع اور شب قدر کی مقدس و بابرکت تقریب سعید پورے عقیدت و احترام، تزک احتشام اور جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی، جمعۃ الوداع کی مناسبت سے ریاست کے تینوں خطوں میں جمعہ کی نماز کے بڑے بڑے اور روح پرور اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں لاکھوں کی تعداد میں مسلمان اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سر بہ سجود ہوئے، رمضان المبارک مہینے کے الوادعی جمعہ کے سلسلے میں وادی کشمیر میں بھی بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، جمعہ کی نماز کا سب سے بڑا جتماع آثار شریف درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوا جہاں وادی کشمیر کے اطراف و اکناف سے آئے ڈھیڑ لاکھ سے زائد مسلمانوں نے جمعہ کی نماز ادا کی، اس کے علاوہ جامع مسجد سرینگر و شہر کی دوسری مساجد، درگاہوں اور خانقاہوں میں بھی نماز جمعہ کے بڑے و روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، جمعہ کے خطبوں کے موقعے پر علماء و ائمہ مساجد نے اس دن کی مناسبت سے خصوصی واعظ تبلیغ کیا، جمعہ کی صبح سویرے سے سرینگر و وادی کے دوسرے علاقوں سے لوگ درگاہوں اور بڑی بڑی مساجد کی طرف رواں دواں تھے، جمعہ کی نماز سے پہلے درگاہ کے امام و خطیب مولانا بشیر احمد فاروقی نے جمعۃ الوداع کے سلسلے میں واعظ تبلیغ کیا، اس دوران تاریخی جامع مسجد سرینگر میں بھی جمعہ کی نماز کا بڑا اجتماع منعقد ہوا اور ہزاروں کی تعداد میں وہاں جمعہ کی نماز ادا کی، جمعہ کی نماز سے پہلے میرواعظ کشمیر مولانا محمد عمر فاروق نے جمعۃ الوداع پر خصوصی واعظ تبلیغ کیا۔
خبر کا کوڈ : 401475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش