0
Tuesday 26 Aug 2014 19:24
آج بچہ بچہ فوج کو بلا رہا ہے

شہباز شریف چین گئے ہیں یا ملک سے بھاگ گئے ہیں، الطاف حسین

ملک چھوڑنے والوں کو حکومت کرنے کا حق نہیں
شہباز شریف چین گئے ہیں یا ملک سے بھاگ گئے ہیں، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف چین گئے ہیں یا ملک سے بھاگ گئے ہیں یہ وقت بتائے گا، ملک چھوڑنے والوں کو حکومت کرنے کا حق نہیں، بچہ بچہ فوج کو بلا رہا ہے، جمہوریت میں بھی مارشل لاء لگ سکتا ہے۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ ملک کو انا کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے، کئی روز بعد بھی دھرنے والوں سے بامعنی مذاکرات نہیں کئے گئے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اب تک آٹھ سو ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے لیکن ہمارے یہاں بڑے پن کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا، جہاں ایسی صورتحال ہوتی ہے وہاں لوگ فوج کی طرف دیکھنے لگتے ہیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ فوج آپریشن میں مصروف ہے، ایسے میں اسے دوسرے مسائل میں نہیں الجھانا چاہیئے تھا لیکن آج بچہ بچہ فوج کو بلا رہا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ پرویز مشرف پر آرٹیکل چھ لگا کر غیرآئینی عمل ہو سکتا ہے تو مارشل لاء بھی لگ سکتا ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ کسی ملک میں کوئی سانحہ ہو جائے تو حکمران غیر ملکی دورے نہیں کرتے، شہباز شریف چین گئے ہیں یا بھاگے ہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔
خبر کا کوڈ : 406777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش