0
Wednesday 25 May 2011 00:16

خودکشی کو حرام سمجھتا ہوں، خودکش حملوں کی ہمیشہ مذمت کی، حافظ سعید

خودکشی کو حرام سمجھتا ہوں، خودکش حملوں کی ہمیشہ مذمت کی، حافظ سعید
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید احمد کا کہنا ہے کہ خودکش حملے جہاد نہیں اور انہوں نے ہمیشہ خودکش حملوں کی مذمت کی ہے۔ وہ دنیا نیوز کے پروگرام کھری بات کے اینکر مبشر لقمان سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی یہ نہیں کہا کہ خودکش حملے جہاد کی شکل ہیں۔ خودکشی کو حرام سمجھتا ہوں اور خودکش حملوں کی پہلے دن سے مذمت کرتا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے۔ دہشت گردی ہر لحاظ سے غلط ہے۔ باوردی دہشت گردی بھی غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ جاتے جاتے پاکستان کو بھی غیرمستحکم کرنا چاہتا ہے۔ ایبٹ آپریشن امریکہ کی کھلی اور ننگی جارحیت ہے۔ امریکہ نے دنیا بھر کے دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے سب سے پیارا ملک پاکستان ہے۔ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا لڑائی جھگڑے ہوتے رہیں گے۔ بھارت میرے خلاف دنیا بھر میں پراپیگنڈا کر رہا ہے۔ میں ساڑھے چار مرلے کے گھر میں رہتا ہوں۔ یہاں کہیں بھی اسلحہ نہیں۔
خبر کا کوڈ : 74297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش