0
Saturday 22 Nov 2014 09:30

اوباما نے افغانستان میں 2015ء تک امریکی فوجیوں کو کارروائیاں کرنیکا اختیار دیدیا

اوباما نے افغانستان میں 2015ء تک امریکی فوجیوں کو کارروائیاں کرنیکا اختیار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق صدر باراک اوباما نے حالیہ ہفتوں کے دوران افغانستان میں دو ہزار پندرہ کے لئے ایک اور مہنگے ترین فوجی مشن معاہدے پر دستخط کئے ہیں، جس کے تحت امریکی فوج کو مزید ایک سال افغانستان میں کارروائیاں کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔ صدر اوباما نے امریکی فورسز کو اجازت دے دی کہ وہ امریکہ اور افغان حکومت کے لئے خطرہ بننے والے طالبان اور شدت پسند گروپوں کے خلاف براہ راست کارروائیاں کریں۔ معاہدے میں امریکی جیٹ، بمبار طیاروں اور ڈرون کو بھی افغان فوج کی مدد کرنے کا کہا گیا ہے۔ اس سے پہلے امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ دو ہزار چودہ کے بعد افغانستان میں کسی بھی براہ راست کارروائی میں حصہ نہیں لے گا۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق صدر اوباما نے آئندہ سال افغانستان میں امریکی افواج کی کارروائیاں بڑھانے کے اختیار میں توسیع کے منصوبے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ امریکی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر اوباما نے افغانستان میں امریکی افواج کے دائرہ اختیار میں توسیع کے منصوبے پر دستخط کر دیئے ہیں، جس کے تحت امریکی فوجیوں کو افغانستان میں 2015ء تک براہ راست کارروائیوں کے لئے اختیارہوگا۔ نئے حکم کے مطابق امریکی لڑاکا طیارے، بمبار طیارے اور ڈرونز افغان افواج کے ساتھ طالبان اور شدت پسندوں کے خلاف لڑائی میں تعاون کریں گے۔ رواں سال مئی کے مہینے میں امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ سال امریکی افواج کا افغانستان میں کوئی کردار نہیں ہوگا اور 2015ء میں افغانستان میں رہ جانے والے 9800 امریکی فوجیوں کی مصروفیت افغان افواج کو تربیت دینے اور القاعدہ کی باقیات کے خلاف ایکشن تک محدود رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 420771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش