0
Friday 21 Nov 2014 16:26

امریکہ نے ڈومور کا مطالبہ نہیں کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے مفاد میں لڑ رہے ہیں، پاک فوج

امریکہ نے ڈومور کا مطالبہ نہیں کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے مفاد میں لڑ رہے ہیں، پاک فوج
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ڈومور کا مطالبہ نہیں کیا، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے مفاد میں کر رہا ہے، دہشت گردوں کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنا چاہتے ہیں، آرمی چیف کے دورے سے امریکہ کے ساتھ فوجی تعلقات میں بہتری آئے گی۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ آرمی چیف کے دورے سے امریکہ کے ساتھ فوجی تعلقات میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف پہلے ہی بہت کچھ کیا اور اپنے مفاد میں کر رہا ہے، شدت پسند گروپوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں کامیابی ہوئی ہے، آرمی چیف کے دورے میں امریکہ کی جانب سے ڈومور کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی واشنگٹن میں فوجی اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جن میں خطے کی صورتحال کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا، پاکستان کے بارے میں امریکی حکام کی سوچ میں بہتری آئی ہے۔

میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ فوجی حکام کے ساتھ بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں سمیت سرحدی معاملات بھی زیر غور آئے اس کے علاوہ افغانستان کے حوالے سے بھی مثبت سوچ بھی پائی جا رہی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ جنرل راحیل شریف، امریکی آرمی چیف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران سیاسی قیادت کو بھی مختلف معاملات پر پاکستانی موقف کو بہتر طریقے سے سمجھنے کا موقع ملا ہے۔ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ امریکہ میں اعلیٰ حکام سے ملاقانوں میں بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔
خبر کا کوڈ : 420672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش